Seeghon Ki Sarfi Tarkeeb

 اَصَابَتْ

صیغہ واحد مؤنث غائب۔ فعلِ ماضی مثبت معروف۔ ثلاثی مزید فیہ۔ بے ہمزہء وصل۔ اجوفِ واوی۔ از بابِ افعال۔
اصل صیغہ " اَصْوَبَتْ" تھا، بروزن اَکْرَمَتْ۔
واؤ متحرک اور ماقبل حرفِ صجیح ساکن ہو تو واؤ کی حرکت نقل کر کے ماقبل کو دینا واجب ہے۔
"اَصَوْبَتْ" ہو گیا۔
اگر نقل کردہ حرکت فتحہ کی ہو تو نقلِ حرکت کے بعد اسے الف سے بدلنا واجب ہے۔
"اصَابَتْ"
******
قُوْلَا
صیغہ تثنیہ مذکر حاضر۔ فعلِ امر حاضر معروف۔ ثلاثی مجرد۔
اجوفِ واوی۔از باب نَصَرَ یَنْصُرُ
اصل صیغہ " تَقْوُلَانِ " تھا بروزن تَنْصُرَانِ
واؤ متحرک اور ماقبل حرفِ صحیح ساکن ہو تو واؤ کی حرکت نقل کر کے ماقبل کو دینا واجب ہے۔
تَقُوْلَانِ ہو گیا۔
امر بنانے کے لۓ علامتِ مضارع حذف کی۔ نونِ اعرابی گرایا۔ کیونکہ ما بعد متحرک ہے اسلۓ ہمزہء وصلی کی ضرورت نہیں۔

قُوْلَا
******
Like
Comment

0 comments:

Post a Comment