Seeghon Ki Sarfi Tarkeeb.

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 

 

اَرَادُوْا

 

ارادہ کیا ان سب مردوں نے

 

صیغہ جمع مذکر غائب۔فعلِ ماضی مثبت معروف۔ثلاثی مزید

 

 فیہ۔بے ہمزۂ وصل۔اجوفِ واوی۔ از بابِ افعال۔

 

اصل صیغہ "اَرْوَدُوْا" بروزن اَکْرَمُوْا

 

واؤ / یاء متحرک اور ماقبل حرفِ صحیح ساکن ہوتو واؤ/ یاء کی

 

 حرکت نقل کر کے ماقبل کو دینا واجب ہے۔

 

" اَرَوْدُوْا"

 

اب اگر نقل کردہ حرکت فتحہ کی ہو تو نقلِ حرکت کے بعد اسے الف

 

 سے بدلنا واجب ہے۔

 

"اَرَادُوْا"

 

*****

اِفْتَدَتْ

 

فدیہ دیا اس ایک عورت نے

 

صیغہ واحد مؤنث غائب۔ فعلِ ماضی مثبت معروف۔ثلاثی مزید

 

 فیہ۔با ہمزۂ وصل۔ناقصِ یائ۔ از بابِ افتعال۔

 

اصل صیغہ۔ " اِفْتَدَیَتْ" بروزن اِفْتَعَلَتْ

 

واؤ/ یاء متحرک اور ماقبل مفتوح ہو تو واؤ/ یاء کو الف سے بدلنا واجب ہے۔

 

" اِفْتَدَاْتْ"

 

پھر اجتماعِ ساکنین سےالف کو گرا دینا واجب ہے۔

 

"افْتَدَتْ"

 


0 comments:

Post a Comment